حیدرآباد۔2ستمبر(اعتماد نیوز)اے پی چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج
تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ اگر تلگو دیشم
سے ایک لیڈر چلا جائے تو تلگو دیشم انکی جگہ
ایسے دس لیڈروں کو تیار کریگا۔
انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کو تلنگانہ میں مزید مستحکم کر نے کے لئے
اقدامات کئے جائینگے۔ چندرا بابو نائیڈو نے تلگو دیشم کارکنان کی ہر ممکن
مدد کرنے کا بھی تیقن دیا۔